25 جنوری کوسی اے اے ، این آر سی و این پی آر کے خلاف بنائی جائے گی انسانی زنجیر امارت شرعیہ میں منعقد کل جماعتی میٹنگ میں 34سیاسی و غیر سیاسی جماعتوں نے کیا حمایت کا اعلان








22/جنوری کو امارت شرعیہ میں منعقد کل جماعتی میٹنگ میں شریک34 سیاسی و غیر سیاسی جماعتوں نے بیک آوازلیفٹ پارٹیوں کی جانب سے سی،اے،اے ،این،آرسی اور این پی آر کے خلاف مورخہ 25 جنوری 2020 کو دوپہر دو سے تین بجے کے درمیان پوری ریاست میں بننے والی انسانی زنجیر (Human Chain)میں شریک ہونے کا اعلان کیا ہے ۔
امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مولانا محمد شبلی القاسمی صاحب نے اپنے ایک بیان میںامارت شرعیہ کے انسانی زنجیر کی حمایت کرنے کی اطلاع دیتے کہا کہ 22 جنوری کو امیر شریعت حضر ت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب کی قیادت میں بہار کی چھوٹی بڑی چونتیس سیاسی و غیر سیاسی پارٹیوں کے رہنما جمع ہوئے اور انہوں نے متفقہ طور پر سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے مکمل بائکاٹ کا اعلان کیا ۔ میٹنگ میں شریک سبھی جماعتوں نے مل کر 25جنوری کو لیفٹ پارٹیوں کی طرف سے بننے والی انسانی زنجیرمیں شریک ہونے اور29جنوری کو ہونے والے بھارت بند کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

امارت شرعیہ پوری طرح پر اس انسانی زنجیر میں شریک ہوگی ، اور امارت شرعیہ میں اس کی تیاری شروع ہو چکی ہے ، تمام قضاۃ ، نقباء، نائبین نقباء، ارکان شوریٰ و عاملہ ، ارباب حل و عقد ،ضلع اور بلاک کی سطح کے ذمہ داروں ، ائمہ کرام اور سیاسی و سماجی کارکنان کو فون کر کے انسانی زنجیر میں شریک ہونے کی دعوت دی جارہی ہے ۔
موصوف نے مزید کہا کہ سی اے اے ، این پی آر اور این آر سی کی مخالفت ہر ہندوستانی کو آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے ضرور کرنا چاہئے اور ملک و دستور کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار رہنا چاہئے ، اس لیے ہمارا فرض ہے کہ اس مہم کوکامیاب بنانے کے لیے ابھی سے سرگرم رول اداکریں، لوگوں سے اس مہم میں شریک ہونے کی درخواست کریں ،ائمہ کرام سے بھی درخواست ہے کہ جمعہ میں اس کا اعلان کردیں۔


Posted

in

,

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *