رائے پور(آئی این ایس انڈیا) شہر کے تولی باندھا تھانہ علاقے میں جمعرات کی دوپہر قتل اور خودکشی کا معاملہ سامنے آیا۔ ایک کسان نے اپنے خاندان کی جان لے لی۔ واقعہ کے بعد اس نے خود رسی سے کمرے میں پھندا بنا کرخود کشی کر لی۔ موقع پر پہنچی پولیس کو تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ خاندانی تنازعہ کے باعث کسان نے یہ قدم اٹھایا۔ اس واقعہ میں اس کی حاملہ بیوی اور 3 سالہ بیٹی کی موت ہو گئی۔پولیس سے ملی معلومات کے مطابق یہ خاندان پھنڈہر واقع ایک مکان میں رہتا تھا۔ کسان پروین نشاد اپنی بیوی اور 3 سالہ بیٹی کے ساتھ رہتا تھا۔ 4 سال پہلے اس کی شادی ہوئی تھی، وہ اپنے والد کے کھیت میں کام کیا کرتا تھا۔ واردات سے پولیس کو کسی طرح کا سوسائڈ نوٹ نہیں ملا ہے،اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خاندانی اختلاف کے چلتے کسان نے یہ قدم اٹھایا ہو۔پولیس پڑوسیوں سے پوچھ گچھ کے ساتھ ہی اس معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔






