سابق صدر پرنب مکھرجی نے جمعرات کے روز کہا کہ ملک میں پرامن تحریکات کی موجودہ لہر ایک بار پھر جمہوریت کی جڑوں کو گہرا اور مضبوط بنائے گی۔ پرنب مکھرجی نے الیکشن کمیشن کے ذریعہ منعقدہ پہلے سوکمار سین یادگاری لیکچر میں کہا کہ ”ہندوستانی جمہوریت وقت کی کسوٹی پر ہر بار کھری اتری ہے۔
"Indian Democracy has been tested time and again. Consensus is the lifeblood of Democracy.Democracy thrives on listening, deliberating, discussing, arguing and even dissent."
Delivered the first Sukumar Sen lecture instituted by the Election Commission of India. #CitizenMukherjee pic.twitter.com/ZXpWvR1q7H— Pranab Mukherjee Legacy Foundation- PMLF (@CitiznMukherjee) January 23, 2020
گزشتہ کچھ مہینوں میں مختلف امور پر لوگ سڑکوں پر اترے ہیں، ان میں خاص طور سے نوجوانوں نے ان اہم امور پر اپنی آواز بلند کی ہے۔ آئین میں ان کا یقین دل پر اثر کرتا ہے۔ میرا ماننا ہےکہ ملک میں پرامن تحریکات کی موجودہ لہر ایک بار پھر ہماری جمہوریت کی جڑوں کو گہرا اور مضبوط بنائے گی”۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت سبھی کی بات سننے، رائے ظاہر کرنے، بحث کرنے، دلائل دینے اور یہاں تک کہ نا اتفاقی ظاہر کرنے کا ایک اہم مقام ہے۔الیکشن کمشنر اشوک لواسا اور چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔

Leave a Reply