آئی آئی بی کے ترنگا یاترا میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے کی شرکت








ارریہ: (معراج خالد) این پی آر سی اےاے اور این آر سی کے خلاف جہاں ملک بھر میں میں ہنگامی حالات ہیں وہیں ارریہ میں روزانہ کسی نہ کسی طرح سے اس کے خلاف احتجاج کی جارہی ہے آج بعد نماز جمعہ برماسیل کے کوسی پل سے چاندنی چوک تک آئی آئی بی (انڈیا از بیسٹ) کے بینر تلے 100 میٹر ترنگا ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کر اپنی احتجاج درج کروائی

ریلی میں زندہ ہے بھارت زندہ ہے کے علاوہ ریجیکٹ این آر سی ریجیکٹ این پی آر و ریجیکٹ سی اےاے کے نعرے بھی لگائے جس میں مقامی علماء کرام دانشوران سماجی کارکنان کے علاوہ سیکولر عوام کی ایک جم غفیر نے اپنی بیداری کا ثبوت پیش کرتے ہوئے حکومت کے خلاف علم احتجاج بلند کیا

ریلی برماسیل سے ہاسپیٹل روڈ ہوتے ہوئے ٹاؤن ہال اور وہاں سے چاندنی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوا

اس موقع پر قاضئ شریعت قاضی عتیق اللہ رحمانی ایم آئی ایم کے ضلع صدر راشد انور ارریہ بلاک صدر جسیم الدین حسامی سید مزمل جمال کانگریس نیتا معصوم رضا کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کی

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *