اندور: (ایم این این) مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے کارکن نے شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کے دوران خود کو آگ لگا لیا۔
اندور میں گیتا بھون نامی علاقے میں واقع بھیم راؤ امبیڈکر اسٹیچو کے سامنے اس وقت افراتفری مچ گئی جب ایک شخص نے خود کو آگ کے حوالے کردیا۔راہ گیروں نے فورا 108 نمبر کو اطلاع دے کر متاثر کو علاج کے لیے سرکاری اسپتال بھیج دیا۔ویڈیو: شخص نے خود کو آگ کے حوالے کردیاڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ حالت انتہائی نازک ہے۔ متاثرہ شخص کا نام رمشن پرجاپتی ہے وہ این آر سی، سی اے اے اور این آر پی کے مظاہروں میں شریک ہوا تھا جہاں اس نے اپنے آپ کو آگ لگائی۔
سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف شخص نے خود کو آگ لگائیاس کے آس پاس پرچے پڑے ہوئے تھے جس پر اس کی دستخط تھے جس میں مرکزی حکومت کے فیصلوں سے غصہ اور غم کا اظہار ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کی فی الحال معاملے کی جانچ کی جارہی ہے تبھی کچھ خلاصہ ہوگا فی الحال علاج جاری ہے۔

Leave a Reply