سیتامڑھی کا مولا نگر گاؤں بھی بن گیا شاہین باغ، غیر معینہ مدت کیلئے احتجاج جاری








سیتامڑھی سے سعید الرحمن سعدی کی رپورٹ

ملت ٹائمز: ریاست بہار کے سیتامڑھی ضلع کے “مولانگر” گاؤں میں 21 جنوری 2020 بروز منگل سے “این آر سی،این پی آر اور سی اے اے” کے خلاف مردو خواتین کا غیر معینہ مدت کیلئے پر امن احتجاج جاری ہے، اس میں بلا تفریق مذہب و مسلک اطراف و جوانب کی دگر بستیوں “مانک پور”،”بر گچھیا” ، “رام پور”، “بچھارپور” وغیرہ کے جانباز شہری بھی زور و شور کے ساتھ شامل ہیں۔

احتجاج میں شامل مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز ، پلے کارڈز، کینڈلز اور لبوں پر انقلابی اور وطنی نعرے ہیں، دن میں دھوپ کی تمازت اور رات میں سردی کی شدت کے باوجود ان کے ارادے اٹل اور عزائم آہنی ہیں،

آج مظاہرہ کا پانچواں دن ہے اور ان سب کا یہ عزم ہے کہ یہ احتجاج اس وقت تک چلتا رہے گا جب تک کے اس کا لے قانون کو واپس نہیں لیا جاتا۔

 سابق ضلع پرشد امجد حسین مولانگری”، مشہور شاعر جناب اشرف مولانگری، جناب ظفر اللہ مولانگری سماجی کارکن، جناب محمد علی صاحب سماجی کارکن، مولانا امتیاز صاحب قاسمی امام جامع مسجد مولانگر، ضلع سیتامڑھی کے جانباز عالم و قائد” جناب مولانا اصغر علی صاحب صدیقی قاسمی”، مولانا ابو بکر صاحب قاسمی ڈائریکٹر قاسمی پبلک اسکول ، مولانا شبیر صاحب قاسمی صدر المدرسین جامعۃ المؤمنات رام پور خرد وغیرہ اپنی گرمی خطابت اور قائدانہ بصیرت سے اس احتجاج کو ہر ممکن قوت بخش رہے ہیں۔


Posted

in

,

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *