ایم پی میں پرچم کشائی کے د وران کانگریسی لیڈر کی آپس میں نوک جھونک،مارا ایک دوسرے کو طمانچہ

اندور:مدھیہ پردیش میںپرچم کشائی کے دوران کانگریس کے دو لیڈر آپس میں نوک جھونک کے بعد ایک دوسرے کو طمانچہ جڑ دیا اس تعلق سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں آپس میں ایک دوسرے کوطمانچہ مار رہے ہیں ان میں سے ایک کا نام دیویندر سنگھ یادو تو دوسرے کا نام چندو کنجیر۔ یہ معاملہ اندور میں پارٹی آفس کے پرچم کشائی کا ہے ،حالانکہ اس معاملہ میں پولیس کے دخل کے بعد وہ دونوں نارمل ہو گئے۔