سی اے اے پر ہم غلط نہیں،یہ ملک مسلمانوں کااتناہی ہے جتنادوسروں کاہے

این ڈی اے کی میٹنگ میں مودی نے حلیفوں سے کہا،دفاعی کی بجائے ایگریسیورہیں
نئی دہلی31جنوری(آئی این ایس انڈیا)
قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی میٹنگ میں شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کا رخ درست ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سی اے اے پرہم نے کچھ غلط نہیں کیا ہے بلکہ ہم فرنٹ فٹ پررہے ہیں۔ ایسے میں تمام اتحادی پارٹیاں مثبت رخ رکھیں۔ہمیں دفاعی ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔مسلمان بھی اس ملک کے اتنے ہی شہری ہیں جتنے دوسرے لوگ ہیں۔سی اے اے سے کسی کی بھی شہریت نہیں جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ سی اے اے کے معاملے پر کچھ لوگ بھڑکانے کا کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اس ملک کے مسلمانوں کا بھی ملک پر اتنا ہی حق اور فرض ہے جتنا دوسروں کاہے۔لیکن اس میٹنگ سے بنیادی سوالات کاجواب نہیں ملا۔مثلاََاین آرسی اگرلاگوہوئی توکیاسی اے اے سے صرف مسلمانوں کوباہرکیاجائے گا؟اورانھیں اس کافائدہ ملے گایانھیں؟مذہبی بنیادپریہ تفریق آئین کے خلاف کیوں نہیں ہے؟این آرسی پرسرکارکاواضح موقف کیاہے؟این پی آرکامقصدکیاہے؟آسام میں این آرسی سے باہررہ گئے لوگوں کوکیاہندوﺅں کی طرح سی اے اے کے ذریعے شہریت ملے گی؟یہ تمام سوالات ہیں جواپوزیشن پارٹیاں اورپوراملک کررہاہے۔