این آرسی کے لیے جاری خط پرسیاسی گھمسان.بی ڈی اوکی صفائی کی کوشش، لالو،تیجسوی اورکشواہانے حملہ کیا،جھوٹ بولنے کاالزام لگایا

Patna: Bihar Chief Minister Nitish Kumar addressing at a function for the inauguration of developmental schemes of Department of Energy in Patna on Thursday. PTI Photo (PTI5_11_2017_000111A)

بی ڈی او ستیش کمار نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ غلط ٹائپنگ کی وجہ سے کنفیوژن ہواہے۔ این پی آر کی جگہ این آرسی ٹائپ ہوگیا۔این پی آرکے لیے ڈیٹاا سٹوریج کیا جانا ہے اور اس کا این آرسی سے کوئی مطلب نہیں ہے

پٹنہ31جنوری(آئی این ایس انڈیا)
ایک طرف نتیش کمارکادعویٰ ہے کہ این آرسی تولاگوہوگی نہیں،این پی آرکاموجودہ فارمیٹ بھی منظورنہیں ہے۔اس میں تبدیلی کی جائے،دوسری طرف ان کے افسران ،این آرسی کاپیش خیمہ این پی آرکی تیاری کررہے ہیں جس کاگزٹ بھی جاری کردیاگیاہے۔اس دوہرے رویے سے عوام کنفیوژن کی شکارہے اوربھروسہ کرنے کے لیے تیارنہیں ہے۔ جمعہ کو آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادوکے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک خط پوسٹ کیاگیاتھا۔ خط پٹنہ ضلع کے مکاما ڈویژن آفس کی طرف سے جاری کیاگیاتھا۔ اس میں بی ڈی اونے تین اسکولوں کو خط لکھ کراین آرسی کولے کر ڈیٹا اسٹوریج کے لیے اساتذہ کی فہرست مانگی تھی۔جب خط کولے کرہنگامہ مچاتب بی ڈی او ستیش کمار نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ غلط ٹائپنگ کی وجہ سے کنفیوژن ہواہے۔ این پی آر کی جگہ این آرسی ٹائپ ہوگیا۔این پی آرکے لیے ڈیٹاا سٹوریج کیا جانا ہے اور اس کا این آرسی سے کوئی مطلب نہیں ہے۔لیکن اس سے واضح ہوتاہے کہ افسران اورملازمین کے ذہن میں کیاچل رہاہے۔دوسری طرف نتیش کمارنے این پی آرناراضگی ظاہرکی ہے۔ایسے میں سوال ہے کہ پھریہ این پی آرکے ڈیٹااسٹوریج کاکیامطلب ہے،کیانتیش کمارایک طرف این پی آرکی تیاری کررہے ہیں دوسری طرف عوام کوجھانسے میں رکھ رہے ہیں؟۔اس کے ساتھ ہی وہ ڈی یعنی ڈاف فل والے کام پربھی خاموش ہیں جواین آرسی لاگوکرنے میں بہت معاون ہوگا۔بتا دیں کہ یہ خط 29 جنوری کو لکھا گیا تھا۔خط کو لے کر لالویادو نے ٹویٹ کرکے نتیش کمارپر سوال اٹھائے۔ لالویادونے ٹویٹ کرکے لکھاہے کہ اس وقت کوئی بھی افسر این آرسی کولے کر بات کرنے سے بچ رہا ہے۔ لیکن،وزیراعلیٰ نتیش کمار جو خود کو سوشلسٹ اور گاندھی وادی لیڈر بتاتے ہیں، انہوں نے این آرسی کا عمل شروع کرنے کا حکم دے دیاہے۔ ایسے فرقہ وارانہ لیڈروں کا چھلاوہ ہے۔خط کے سلسلے میں تیجسوی یادونے بھی ٹویٹ کرکے نتیش پرحملہ بولاہے۔تیجسوی یادونے ٹویٹ میں لکھاہے کہ نتیش کمار کا سفید جھوٹ پکڑاگیا۔ بہار میں این آرسی اوراین پی آر کا کام شروع ہوچکاہے۔ افسر کے خط سے راز کھل گیاہے۔ ابھی این پی آر کا کام کسی بھی ریاست میں شروع نہیں ہوا ہے، لیکن بہار میں این آرسی کاعمل نتیش نے شروع کر دیا۔اوپیندرکشواہانے بھی نتیش کونشانے پرلیتے ہوئے دھوکہ دہی اورجھوٹ بولنے کاالزام لگایاہے ۔