شاہین باغ میں فائرنگ ۔ کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
شاہین باغ میں آج ساڑھے چار بجے فائرنگ ہوئی ہے تاہم کسی طرح کا کا کوئی نقصان نہیں ہواہے ۔ مظاہرین نے بتایاکہ سریتا وہار کی طرف سے فائرنگ ہوئی جس کے فورا بعد پولس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو اپنی حراست میں لے لیاہے ۔ یہ فائرنگ پروٹیسٹ کی جگہ سے کافی فاصلے پر ہوئی ہے۔ ا س جگہ کو یہاں شاہین باغ اور سریتا وہار کا باڈر بھی کہاجاتاہے ۔فائرنگ کرنے والے کا نام کپل بتایا جارہا ہے ،یا فائرنگ کرکے بندوق جھاڑی میں پھینک کر بھاگ رہاتھا ۔تبھی عوام نے پکڑ کر پولس کے حوالے کردیا ۔

رضوان خالد نے ملت ٹائمز کو بتایاکہ فائرنگ کی آواز آئی تھی لیکن شاید کسی کو گولی نہیں لگی ہے اور یہ فائرنگ باڈر کے پاس ہوئی ہے ۔ پولس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو اپنی حراست میں لے لیاہے ۔ مزید تفصیلات جلد ۔