نئی دہلی(ملت ٹائمز): ملک میں متعدد مقامات پرشہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) اور شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر سی) کے خلاف مظاہروں کے درمیان ، حکومت نے منگل کو لوک سبھا میں کہا کہ قومی سطح پر این آر سی لانے کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نیتانند رائے نے ایوان میں چندن سنگھ اور نما ناگیشورا راوکے سوالات کے تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔ رائے نے کہا ، “اب تک قومی سطح پر این آر سی کی تیاری کا کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔” ممبروں نے پوچھا تھا کہ کیا حکومت کا ملک بھر میں این آر سی لانے کا کوئی منصوبہ ہے؟