خواتین سمیت 18 افراد کو پولس نے گرفتار بھی کرلیاہے جس میں مولانا طاہر مدنی اور سابق چیرمین عارف احمد شامل ہیں
اعظم گڑھ (ملت ٹائمز)
اعظم گڑھ کے بلیریا گنج میں متنازع شہریت قانون اور این آرسی کے خلاف احتجاج کررہی خواتین کے خلاف یوپی پولس نے تشدد سے کام لیتے ہوئے آنسو گیس کا استعمال کیا ہے جس میں متعدد خواتین شدید زخمی ہیں اس کے علاوہ خواتین سمیت 18 افراد کو پولس نے گرفتار بھی کرلیاہے جس میں مولانا طاہر مدنی اور سابق چیرمین عارف احمد شامل ہیں ۔
ملت ٹائمز کو ملی اطلاع کے مطابق 4 فروری کی شام بلیریا گنج کے جوہر پارک میں خواتین نے شاہین باغ کی طرح سی اے اے اور این آرسی کے خلاف احتجاج کرنا شروع کردیا جہاں رات کے بارہ بجے بڑی تعداد میں پولس آگئی اور عورتوں سے کہاگیا کہ وہ پارک خالی کردیں تاہم خواتین نے انکار کردیا ۔ اعظم گڑھ کے ڈی ایم نے موقع پر پہونچ کر خواتین کو جگہ خالی کرنے کیلئے کہا ۔ بڑی تعداد میں پولس وہاں تعینات کردی گئی ۔ مردوں کو بہت دور ہٹادیاگیا لیکن خواتین احتجاج پر بضد رہی اس کے بعد 4 بجے صبح میں پولس نے پارک میں واٹر کین سے پانی بھر دیا اور آنس گیس کا استعمال کیا جس سے مظاہرین منتشر ہوگئے اور متعدد زخمی بھی ہوگئے ہیں ۔ خواتین سمیت 18 افراد کو پولس نے گرفتار بھی کرلیاہے جس میں مولانا طاہر مدنی اور سابق چیرمین عارف احمد شامل ہیں ۔