نئی دہلی(ملت ٹائمز): منگل کے روز دہلی پولیس نے دعویٰ کیا کہ شاہین باغ میں فائرنگ کرنے والے ملزم کپل گجر (عام آدمی پارٹی) سے وابستہ ہے۔ اس دعوے کے بعد ، ملزم کے والد گیجے سنگھ کا بیان بھی آچکا ہے۔ انہوں نے کہا ، “عام آدمی پارٹی اپنی انتخابی مہم چلا رہی تھی۔ انتخابی مہم کے دوران ، اس نے زبردستی اپنی ٹوپی پہنا دی تھی۔ ہمارا عام آدمی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی اس سے ہمیں کوئی لینا دینا ہے۔ ہم سیاست میں آئے تھے، لیکن 2012 تک بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) میں رہے۔ بی ایس پی آنے کے بعد ، میری طبیعت خراب اکثر خراب رہتی تھی، پھر میں نے سیاست چھوڑ دی۔ سیاست کرنا بند کر دیا۔ جب لوک سبھا انتخابات ہو رہے تھے ، اس وقت پارٹی والے گاوں میں آرہے تھے۔ اس وقت ، لوگوں نے مذاق کے طور پرٹوپی پہنا دیا۔ اس وقت ایسا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ اب انتخابات ہورہے ہیں ، جس میں بی جے پی والے آئے تھے۔ میں نے اس بار بی جے پی امیدوار کو بھی مالا چڑھائے ہیں ، ہم سب کا احترام کرتے ہیں ، لیکن اب میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ‘