اگر دہلی کو اسلامک اسٹیٹ بننے سے بچاناہے تو گھروں سے نکلیے اور بی جے پی کو ووٹ دیجیئے : گری راج سنگھ

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
دہلی میں آج اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ووتنگ جاری ہے۔ لوگ بڑی تعداد میں ووٹنگ مراکز پر پہنچ کر ووٹ کر رہے ہیں۔ اسی درمیان مرکزی وزیر اور سینئر بی جے پی لیڈر گری راج سنگھ نے لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے ایک انتہائی متنازعہ بیان دے دیا ہے۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ”اگر دہلی کو اسلامک اسٹیٹ بننے سے بچانا ہے تو گھروں سے نکل کر بی جے پی کو ووٹ کریں۔“ گری راج سنگھ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں واضح لفظوں میں یہ بھی لکھا ہے کہ ”شاہین باغ کے حامی جو کل تک ملک کو توڑنے کی بات کر رہے تھے، وہ آج کیجریوال کو جتانے کے لیے لائن میں کھڑے ہیں۔ میری اپیل ہے کہ شاہین باغ کا جواب دینا ہے اور دہلی کو اسلامک اسٹیٹ بننے سے بچانا ہے تو لوگ گھروں سے نکل کر بی جے پی کے لیے ووٹ کریں۔