عاپ کارکن کو الکالامبا نے لگایا تھپڑ ۔ پولس کے سامنے کی تھی بدسلوکی

نئی دہلی (ایم این این )
کانگریس امیدوار الکا لامبا سے مجنوں کا ٹیلہ پر عاپ کارکن نے بدتمیزی کی۔ ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں نظر آ رہا ہے کہ عاپ کارکن پولس کے سامنے الکا لامبا پر قابل اعتراض تبصرہ کیا اور نازیبا سوال پوچھا۔ جب پولس نے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی تو الکا لامبا نے نازیبا تبصرہ کرنے والے کارکن کو تھپڑ مارا لیکن اسے لگا نہیں۔ بعد میں پولس حرکت میں آئی اور عآپ کارکن کو حراست میں لیا۔ ویڈیو میں الکا لامبا اس شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی بات کہتی ہوئی بھی نظر آرہی ہیں۔