دہلی کی تمام 70 نشستوں کے لئے سنیچر کی صبح 8 بجے سے ووٹنگ جاری ہے۔ پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز کی لمبی قطاریں نظر آ رہی ہیں۔ اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی (عآپ) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں سیدھا مقابلہ ہے
نئی دہلی(ایم این این )
سی اے اے کے خلاف خواتین کے مظاہرہ کرنے کی وجہ سے ملک بھر میں مشہور ہو چکے شاہین باغ میں دہلی انتخابات کا خاصہ اثر نظر آ رہا ہے۔ ہفتہ کی صبح ووٹنگ کا عمل شروع ہوتے ہی شاہین باغ واقع ’شاہین پبلک اسکول‘ میں لوگوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ شاہین باغ کے دیگر پولنگ بوتھ پر بھی لمبی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔ ملت ٹائمز کے نمائندہ اسرار احمد شاہین باغ پہونچے وہاں کے حالات کا جائزہ لینے کیلئے تو خواتین نے کہاکہ ہم نے ووٹ دے دیاہے اور کچھ خواتین دینے گئی ہیں ۔
شاہین باغ کا علاقہ اوکھلا اسمبلی حلقہ میں آتا ہے اور یہاں سے موجودہ رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو عآ نے پھر سے امیدوار بنایا ہے۔ کانگریس کی جانب سے اس سیٹ پر پرویز ہاشمی جبکہ بی جے پی کی طرف سے برہم سنگھ بدھوڑی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دہلی کی تمام 70 نشستوں کے لئے سنیچر کی صبح 8 بجے سے ووٹنگ جاری ہے۔ پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز کی لمبی قطاریں نظر آ رہی ہیں۔ اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی (عآپ) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں سیدھا مقابلہ ہے ۔