پارلیمنٹ مارچ کے دوران جامعہ طلبا پر پولس نے لاٹھی چارج کیا، کئی طالبہ وطالبات زخمی

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
جامعہ کوآرڈنیشن کمیٹی نے شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ سے پارلیمنٹ تک احتجاجی مارچ نکالا لیکن اسے دہلی پولس نے ہولی فیملی اسپتال کے قریب ہی روک لیا۔ جامعہ کے طلبا اس عمل سے کافی ناراض ہوئے اور وہ پارلیمنٹ تک مارچ نکالنے کے لیے بضد نظر آئے۔ لیکن پولس نے انہیں جانے سے روکے رکھا ۔ اسٹوڈینٹس نے جانے کی ہرممکن کوشش کی لیکن ایسا نہیں ہونے دیااس دوران پولس نے طلبہ اسٹوڈینٹس پر لاٹھی چارج کردیا اور انہیں پیچھے ہٹا نا چاہا ۔
پولس نے ا وپر سے لاٹھی چلانے کے بجائے نیچے سے لاٹھی چارج کیا اور طلبہ پر حملہ کیا ۔لات اور گھونسے بھی طلبہ وطالبات کی پٹائی کی جس میں دسیوں اسٹوڈینٹ زخمی ہوگئے ہیں ۔

https://www.facebook.com/stqasmi/photos/pcb.2502551799987166/2502551286653884/?type=3&theater

اسٹوڈینٹ ابھی بھی ہولی فیملی ہسپتال کے پاس موجود ہیں اور وہ مارچ کرنا چاہ رہے ہیں تاہم پولس آگے نہیں بڑھنے دے رہی ہے ۔

SHARE