عام آدمی پارٹی کے پانچوں مسلم امیدوار کامیاب۔امانت اللہ خان کو ملاسب سے زیادہ ووٹ

دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی شاندار جیت کے ساتھ وہ پانچ مسلمان امیدوار بھی جیت گئے ہیں جنہیں عآپ نے مسلم اکثریتی حلقوں سے ٹکٹ دیاتھا ۔
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی شاندار جیت کے ساتھ وہ پانچ مسلمان امیدوار بھی جیت گئے ہیں جنہیں عآپ نے مسلم اکثریتی حلقوں سے ٹکٹ دیاتھا ۔
اوکھلا اسمبلی حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار امانت اللہ خان نے جیت حاصل کی اور بی جے پی امیدوار برہم سنگھ کو شکست سے دوچار کیا ۔ امانت اللہ خان نے 1لاکھ 28 ہزار ووٹ حاصل کیا اور 72 ہزار ووٹوں سے جیت حاصل کی ۔بی جے پی امیدوار برہم سنگھ کو 57 ہزار ووٹ ملا جبکہ کانگریس امیدوار پرویز ہاشمی کو 4999 ووٹ ملا ۔ یہاں سے ایس ڈی پی آئی کے ٹکٹ پر ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی بھی میدان میں تھے جنہوں نے 141 ووٹ حاصل کیا ۔
مصطفی آباد اسمبلی حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار حاجی یونس کو 98 ہزار ووٹ ملا جبکہ دوسرے نمبر پر رہے بی جے پی امیدوار جگدیش پردھان نے 78 ہزار ووٹ حاصل کیا ۔ تیسرے نمبر پر یہاں کانگریس امیدوار علی مہدی رہے جنہیں پانچ ہزار ووٹ ملا ۔
بلی ماران اسمبلی حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار عمران حسین نے جیت حاصل کی جنہیں 66 ہزار ووٹ ملا جبکہ ان کے حریف بی جے پی امیدوار لتا نے 29 ہزار ووٹ حاصل کیا ۔ تیسرے نمبر پریہاں کانگریس امیدوار ہارون یوسف رہے جنہیں صرف 4 ہزار ووٹ ملا ۔
مٹیا محل اسمبلی حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار شعیب اقبال نے جیت حاصل کی جنہیں 67 ہزار ووٹ ملا جبکہ دوسرے نمبر بر یہاں بی جے پی امیدوار رویندر گپتا رہے جنہیں 17 ہزار ووٹ ملا ۔ تیسرے نمبر پر کانگریس امیدوار مرزا علی جاوید رہے جنہیں صرف 3 ہزار ووٹ ملا ۔
سیلم پور اسمبلی حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے امید وار عبد الرحمن نے جیت حاصل کی جنہیں 72 ہزار ووٹ ملا۔ یہاں بھی دوسرے نمبر پر بی جے پی امیدوار کوشال کمار مشرا رہے جنہوں نے 35 ہزار ووٹ حاصل کیا ۔کانگریس امیدوار چودھری متین احمد کو یہاں 20 ہزار ووٹ ملا۔
واضح رہے کہ 2015 میں صرف چار سیٹوں پر مسلمانوں کو جیت ملی تھی ۔ مصطفی آباد میں مسلم امیدوار کی جیت نہیں ہوسکی تھی ۔ سیلم پور میں گذشتہ مرتبہ عام آدمی پارٹی سے حاجی اشراق اور مٹیا محل اسمبلی حلقہ سے عاصم احمد خان کو جیت ملی تھی رواں الیکشن میں عآپ نے دونوں جگہ نئے امیدوار کو اتاراتھا جنہیں جیت ملی ۔ پانچوں امیدوار میں سب سے زیادہ ووٹ امانت اللہ خان نے حاصل کیا اور اپنے حریف کو 72 ہزار ووٹوں سے شکست دیا جبکہ پانچوں سیٹوں پر کانگریس امیدوار تیسرے نمبر پر رہے اور صرف سلیم پور سیٹ پر چودھری متین احمد نے 20 ہزار ووٹ حاصل کیا بقیہ جگہوں پر کانگریس امیدوار کو پانچ ہزار سے بھی کم ووٹ ملا ۔
عام آدمی پارٹی 63 سیٹوں پر جیت رہی ہے جبکہ بی جے پی کی جیت صرف سات سیٹوں پر ہورہی ہے ۔ کانگریس کا اس مرتبہ بھی مکمل طورپر صفایا ہوگیاہے ۔

SHARE