نئی دہلی (ملت ٹائمز)
دہلی اسمبلی الیکشن کے بعد 48 سیٹ حاصل کرنے کا دعویٰ کرنے والے دہلی بی جے پی صدر منوج تیواری نے بھی شکست کا اعتراف کر لیا ہے۔ انھوں نے پریس کانفرنس کا انعقاد کرکے اپنی شکست تسلیم کی اور کہاکہ ”میں دہلی کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں ہماری پارٹی کے کارکنان کو ان کی محنت کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انھوں نے بہت کچھ کیا ہے۔ میں مینڈیٹ کو قبول کرتا ہوں اور اروند کیجریوال کو مبارکباد دیتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ وہ لوگوں کی امیدوں کے مطابق اچھا کام کریں گے۔“ ساتھ ہی منوج تیواری نے دہلی الیکشن میں بی جے پی کی شکست کو مایوس کو قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ”ہم لوگوں نے جو تجزیہ کیا تھا اس کے مطابق نتیجہ مایوس کن ہے۔
شاہین باغ پر پوچھے گئے سوال کو لیکر کہاکہ ہم پہلے بھی اس کے خلاف تھے اور اب بھی اس کے خلاف ہیں ۔