دہلی کے شاہین باغ کی طرح سیتامڑھی کے اسلام پور میں بھی گذشتہ دس دنوں سے متنازع شہریت قانون اور این آرسی کے خلاف احتجاج مسلسل جاری ہے اور خواتین بڑی تعداد میں یہاں شرکت کررہی ہیں
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
شاہین باغ کی دبنگ دادی اسماءخاتون ان دنوں بہار کے دورے پر ہے جہاں وہ اپنی ذاتی مصروفیات کے ساتھ کچھ احتجاج میں بھی شرکت کررہی ہیں ۔ 13 فروری کو اسماءخاتون کا پروگرام سیتامڑھی کے اسلام پور میں ہورہے غیر معینہ مدت کیلئے جاری احتجاج میں شرکت کا ہے ۔
مظفر عالم نے ملت ٹائمز کو بتایاکہ شاہین باغ کی دبنگ دادی سیتامڑھی ضلع کے اسلام پورمیں ملت باغ کے پروٹیسٹ میں دن کے دوبجے 13 فروری کو شرکت کریں گی ۔ انہوں نے کہاکہ دبنگ دادی کا یہاں شاندار استقبال ہوگا اور ان کی آمد سے سبھی مظاہرین کا حوصلہ بڑھے گا ۔
واضح رہے کہ دہلی کے شاہین باغ کی طرح سیتامڑھی کے اسلام پور میں بھی گذشتہ دس دنوں سے متنازع شہریت قانون اور این آرسی کے خلاف احتجاج مسلسل جاری ہے اور خواتین بڑی تعداد میں یہاں شرکت کررہی ہیں ۔