چننئی سے احمد علی صدیقی کی رپوٹ
ملت ٹائمز: چننئی میں متنازع شہریت قانون اور این آرسی کے خلاف احتجاج کررہے لوگوں پر آج شام پولس نے لاٹھی چارج کردیا ۔آنسو گیس کا استعمال کیا اور بے رحمی کے ساتھ مظاہرین کی پٹائی کی جس میں ایک مسلمان کی شہادت ہوگئی ہے جبکہ دسیوں مظاہرین شدیدزخمی ہیں ۔
ملت ٹائمز کو ملی تفصیلات کے مطابق چننئی کے واشرمیپٹ میں گذشتہ ایک ماہ سے دلی کے شاہین باغ کی طرح عوام متنازع شہریت قانون اور این آرسی کے خلاف پرامن احتجاج کررہے تھے جہاں پولس نے آج لاٹھی چارج کیا اور بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بری طرح مظاہرین کی پٹائی کی ہے ۔پولس حملہ میں 55 سالہ فضل حق کی موت ہوگئی ہے جبکہ دسیوں شدید زخمی ہیں ۔ اس کے علاوہ سینکڑوں مظاہرین کو پولس نے اپنی حراست میں لے لیا ہے ۔
پولس کی بربریت کے بعد پورا شہر سراپا احتجاج بنا ہواہے اور تقریبا ہر جگہ مسلمان پولس کی بربریت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔