شاہین باغ مارچ کو پولس نے روک دیا ۔ امت شاہ کے گھر تک خواتین نے جانے کا کیا تھا فیصلہ

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
شاہین باغ کی خواتین نے آج وزیر داخلہ امت شاہ کے گھر تک مارچ کرنے کا فیصلہ کیاتھا لیکن پولس نے انہیں جانے سے روک دیا ۔ شاہین باغ کی تینوں دادیوں نے پولس سے مطالبہ کیا کہ امت شاہ نے انہیں بلایاہے اس لئے جانے دیا جائے تاہم پولس نے کہاکہ ہم مارچ کی کوئی اجازت نہیں دے سکتے ہیں ۔ اگر کوئی وفد یہاں سے جانا چاہے گا تواس کیلئے بات چیت کی جاسکتی ہے۔
شاہین باغ کی مشہور دبنگ دادی اسماءخاتون نے ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پولس نے کہاہے کہ ابھی پرمیشن نہیں لی گئی ہے اس لئے نہیں جاسکتے ۔ آئند بہت جلد ہم مارچ کی اجازت دیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ جب تک سرکار سی اے اے کو واپس نہیں لے گی ہم احتجاج جار ی رکھیں گے ۔

 

SHARE