کٹیہار۔(احمد حسین قاسمی)
کٹیہار میں سالماری کے ڈھول مارا میدان میں شہریت ترمیمی قانون اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن شپ ونیشنل پاپولیشن رجسٹر کے کے خلاف بلا تفریق ہندو مسلم ،سماج وپارٹی ،طلبا ،اساتذہ وکلا ،خواتین وایک عوامی جم غفیر کی طرف سے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا سب نے یک آواز ہوکر ان سب کالے قوانین کو واپس لینے کی مانگ کی اور کئی سارے دانشوروں نے ان تمام موضوعات پر لوگوں کے سامنے تفصیلی گفتگو فرمائی اور ان سب کے جو نقصاندہ اثرات ہیں ان سے لوگوں کو روشناس کرایا اور یہ بتایا کہ کس طرح یہ قوانین ہندستان کے ائین وسمودھان کے مخالف اور متضاد ہے اور کس طرح ان سے یہاں کی اقلیت اور غریب طبقہ متاثر ہوگا اور کس طرح ان کی شہریت جا سکتی ہے اور کس طرح سے حکومت بابا صاحب کے بنائے ہوئے آئین کو نظر انداز کررہی ہے اور حکومت ملک کو کس طرح تقسیم کرنا اور توڑنا چاہ رہی ہے اوروہ ایسا کیوں چاہ رہی ہے۔
اس عظیم احتجاج میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے کانگریس لیڈر عمران پڑتاب گڑھی ۔ جے این یو اسٹوڈنٹ کی صدر آئشی گھوش ،و خواجہ شاہد ،شاہ فیصل ،عشرت پروین ودیگرشخصیات نے شرکت کی ۔