سی اے اے کے خلاف جلسہ عام میں ’پاکستان زندہ باد‘ نعرہ لگانے والی لڑکی نے ایک ہفتہ پہلے لکھا تھا فیس بک پر ایک عجیب وغریب پوسٹ

امولیا نام کی اس نوجوان خاتون کو ’آئین بچا¶‘ کے بینر تلے منعقد جلسہ عام میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔جیسے ہی خاتون نے پاکستان کی حمایت میں نعرے بازی کرنے شروع کر دیا
نئی دہلی،21فروری( آئی این ایس انڈیا )
بنگلور میں شہریت ترمیم قانون (سی اے اے ) کے خلاف ہو رہے احتجاج میں ایک خاتون نے پاکستان کی حمایت میں نعرے بازی کی، جس کے بعد اس کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔حیدرآباد سے ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی اس وقت اسی اسٹیج پر موجود تھے۔اویسی ان خواتین کو اس وقت روکنے کی کوشش کی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے بعد میں صفائی دی کہ اس خاتون کا ان کی پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ساتھ ہی کہاکہ ہم کسی بھی حالت میں اپنے دشمن ملک کی حمایت نہیں کرتے۔امولیا نام کی اس نوجوان خاتون کو ’آئین بچا¶‘ کے بینر تلے منعقد جلسہ عام میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔جیسے ہی خاتون نے پاکستان کی حمایت میں نعرے بازی کرنے شروع کر دیا، اسد الدین اور دیگر دو لڑکے اس کو روکنے کے لئے اس کی طرف بڑھے اور اس کے مائکروفون چھیننے کی کوشش کی۔ انمول نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں گزشتہ ہفتے پاکستان سمیت تمام پڑوسی ممالک کی تعریف کی تھی۔اس نے لکھا تھاکہ ہندوستان زندہ باد، پاکستان زندہ باد، بنگلہ دیش زندہ باد، سری لنکا زندہ باد، نیپال زندہ باد، افغانستان زندہ باد، چین زندہ باد، بھوٹان زندہ باد۔ اس خاتون نے کناڈا میں لکھے پوسٹ میں کہا تھا کہ اپنے ملک سے محبت کریں اور دوسرے ممالک کا احترام کریں۔ جمعرات کی شام کو اس خاتون کو گرفتار کرکے اس کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔اس کے بعد کورٹ نے اسے ضمانت دینے سے انکار کر دیا اور 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔کورٹ پیر کو اس کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

SHARE