اسد الدین کے بھائی اکبر الدین اویسی نے کہا تھاکہ ہم نے لال قلعہ دیا جس پر آپ کے وزیر اعظم جاکر پرچم لہراتے ہیں۔اکبر الدین اویسی کا بیان ہے۔اسی اویسی کی پارٹی کے وارث پٹھان کہتے ہیں 15 کروڑ 100 کروڑ پر بھاری ہے۔اس نیت میں کھوٹ ہے
نئی دہلی،21فروری( آئی این ایس انڈیا )
بی جے پی نے اسد الدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین کا مواز نہ تقسیم سے پہلے کی مسلم لیگ سے کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنما¶ں کی نیت میں کھوٹ ہے۔بی جے پی ترجمان سبت پاترا نے اے آئی ایم آئی ایم لیڈر وارث پٹھان کے بیانات کا حوالہ دے کر کہا کہ مسلم لیگ نے بھی 16 اگست، 1947 کو اسی طرح سے مسلمانوں کے ہندو¶ں کے قتل عام کے لئے بھڑکایا تھا۔پاترا نے کہاکہ 16 اگست 1947 کو مسلم لیگ نے براہ راست ایکشن ڈے کا اعلان کیا تھا۔الگ پاکستان کا مطالبہ کرنے والی مسلم لیگ نے ہندوستان کے مسلمانوں سے اپنی طاقت دکھانے کا اعلان کیا تھا۔نتیجے کے طور پر کلکتہ میں ایک ہفتے تک افراتفری پیدا ہوئی۔ ہزاروں ہندو¶ں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ بی جے پی ترجمان نے کہاکہ آج پھر اویسی کی پارٹی مسلم لیگ کی طرح ہی مسلمانوں سے براہ راست ایکشن جیسا ہی کچھ کرکے اپنی طاقت دکھانے کا اعلان کر رہی ہے۔پاترا نے پریس کانفرنس کر کہا کہ اسد الدین کے بھائی اکبر الدین اویسی نے کہا تھاکہ ہم نے لال قلعہ دیا جس پر آپ کے وزیر اعظم جاکر پرچم لہراتے ہیں۔اکبر الدین اویسی کا بیان ہے۔اسی اویسی کی پارٹی کے وارث پٹھان کہتے ہیں 15 کروڑ 100 کروڑ پر بھاری ہے۔اس نیت میں کھوٹ ہے۔غور طلب ہے کہ قومی ترجمان وارث پٹھان نے جمعرات کو کرناٹک کے گلبرگ میں اشتعال انگیز بیان دیا جس میں انہوں نے کہاکہ وہ کہتے ہیں کہ ہم نے عورتوں کو آگے رکھا ہے۔ ابھی تو شےرنیا باہر نکلی ہیں تو تمہارے پسینے چھوٹ گئے۔تم سمجھ سکتے ہو کہ اگر ہم سب ایک ساتھ آ گئے تو کیا ہوگا۔15 کروڑ ہیں، لیکن 100 کروڑ کے اوپر بھاری ہیں۔