داکٹر کفیل ابھی تک متھرا جیل میں قید ہیںاو ان پر یوپی حکومت نے این ایس اے لگادیاہے ۔
گورکھپور (ایم این این )
ڈاکٹر کفیل کے ماموں نصرت اللہ وارثی کا سنیچر کے روز گورکھ پور میں واقع ان کی رہائش پر نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق نصرت اللہ دیر رات گئے پڑوسی کے گھر سے کیرم کھیلنے کے بعد لوٹ رہے تھے۔ پولیس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
داکٹر کفیل خان گورکھ پور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں 60 بچوں کی موت کے وقت شہ سرخیوں میں رہے تھے اور حال میں مبینہ طور پر اشتعال انگیز بیان دینے پر انہیں پولیس نے گفتار کر لیا تھا۔ داکٹر کفیل ابھی تک متھرا جیل میں قید ہیںاو ان پر یوپی حکومت نے این ایس اے لگادیاہے ۔