چاند باغ میں فرقہ وارانہ فساد ۔ پولس کی یکطرفہ کاروائی۔پٹرول پمپ بھی نذر آتش

چاند باغ کے علاوہ جعفر آباد اور حوض رانی میں پولس نے آج مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا ہے ۔ خبر لکھے جانے تک حالات کشیدہ ہیں ۔ ملت ٹائمز کے یوٹیوب چینل پر جلد ہی اسر ار کی گراﺅنڈ رپوٹ جاری ہوگی ۔

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
دہلی کے چاند باغ میں سی اے اے مخالف مظاہرین اور آر ایس ایس گروپ کے درمیان تصادم کے بعد حالات کشیدہ ہیں ۔ ملت ٹائمز کو ملی تفصیلات کے مطابق چاند باغ میں تقریبا دو ماہ سے سی اے اے کے خلا ف احتجاج جاری ہے جہاں آج صبح آر ایس ایس گروپ سے تعلق رکھنے والوں نے پتھر اﺅ کردیاجس سے کئی ساری خواتین زخمی ہوگئیں ۔ کچھ دیر بعد مسلمان بھی وہاں بڑی تعداد میں پہونچ گئے جس کے بعد دونوں طرف سے پتھراﺅ ہونے لگا ۔ پولس نے یکطرفہ کاروائی کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا اور کئی ساری لڑکیوں اور خواتین کو حراست میں لے لیا ہے ۔ چاندغ باغ ہائی وے پر ایک پٹرول پمپ کو آگ لگادیاگیا ہے جبکہ دو اسکوٹی بھی نذر آتش کردی گئی ہے ۔ کہاجارہاہے کہ آگ زنی کا کام شرپسند عناصر اور آر ایس ایس کے گروہ نے کیا ہے جبکہ کچھ لوگ مسلم سماج پر آگ زنی کیلئے الزام لگارہے ہیں ۔ اس کے علاوہ چاند باغ کی مسلم آبادی میں گھروں پر بھی پتھراﺅ ہورہاہے اور پولس قابو کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے ۔
ملت ٹائمز کی نمائندہ شبنم کلیم نے گراﺅنڈ زیرو سے بتایاکہ حالات فی الحال چاند باغ میں کشیدہ ہیں اور مسلمانوں کو مسلسل نشانہ بنایاجارہاہے ۔ خواتین بڑی تعداد میں زخمی ہیں ۔ کئی ایک سر پھٹ گیا ۔ پولس نے آر ایس ایس اور بجرنگ کے عناصر کو روکنے کے بجائے الٹے مسلمانوں پر ہی آنسو گیس کا استعمال کیا ۔
واضح رہے کہ چاند باغ مصطفی آباد کے علاقہ میں ہے جہاں گذشتہ دو ماہ سے تقریبا شاہین باغ کی طرح سی اے اے کے خلاف احتجاج جاری ہے ۔ یہ احتجاج نینشل ہائی وے کے کنارے ہورہاہے تاہم آج صبح آر ایس ایس کے عناصر وہاں پہونچ گئے اور پتھراﺅ کردیا جس کے بعد افرا تفری کا ماحول ہے ۔
چاند باغ کے علاوہ جعفر آباد اور حوض رانی میں پولس نے آج مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا ہے ۔ خبر لکھے جانے تک حالات کشیدہ ہیں ۔ ملت ٹائمز کے یوٹیوب چینل پر جلد ہی اسر ار کی گراﺅنڈ رپوٹ جاری ہوگی ۔

SHARE