بھجن پورہ ، کردم پوری اور چاند باغ سمیت کئی علاقے بھگوادہشت گردوں کے گھیرے میں ۔ خوفناک ماحول

چاند باغ میں چار لوگوں کی موت ہوچکی ہے تاہم ابھی تک اس کی براہ راست تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔ اس دوران ایک پولس اہلکار کی بھی موت ہوئی
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
دہلی کے بھجن پور ہ ، چاند باغ ، کردم پوری اور موج پور سمیت کئی علاقوں کو بجرنگ دل اور سنگھ کے غنڈوں نے گھیر رکھاہے اور کسی کو بھی باہر سے نہیں آنے جانے دیا جارہاہے ۔ میڈیا کو بھی جانے سے روکا جارہاہے ۔ بیچے میں تنہا مسلمان پھنسے ہوئے ہیں ۔
ملت ٹائمز کے نمائند ے اسرارا حمد وہاں گئے تھے جنہیں بجرنگ دل کے غنڈوں نے راستے پر روک دیا اور کیمر ہ چھین کی ویڈیو ڈیلیٹ کردی ۔ اسرار احمد سے یہ بھی کہاکہ اگر تم دیش بھگت صحافی ہو تو پتھر اٹھاﺅ اور مسلمانوں پر حملہ کرو ۔ چاند باغ کے مختلف علاقوں سے دھواں اٹھ رہاہے ۔ کہاجارہاہے کئی گھروں کو بھی آگ لگادیاگیاہے ۔ پولس وہاں موجود ہے لیکن وہ بجرنگ دل کے دہشت گردوں کو روک نہیں رہی ہے ۔
مصطفی آباد میں بھی بجرنگ دل اور آر ایس ایس کے دہشت گردوں نے ماحول خراب کردیا ہے جہاں آٹھ راﺅنڈ فائرنگ کی خبر ہے ۔ بڑی تعد اد میں مسلمان وہاں بھی زخمی ہیں ۔ چاند باغ میں بھی بڑی تعداد میں عوام زخمی ہیں اور چاروں طرف کے راستے کو بلاک کردیاگیا ہے جس کی وجہ سے ہسپتال بھی جانا ناممکن ہوچکاہے ۔زخمیوں میں بڑی تعداد خواتین کی بھی ہے ۔
خبر ہے کہ چاند باغ میں چار لوگوں کی موت ہوچکی ہے تاہم ابھی تک اس کی براہ راست تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔ اس دوران ایک پولس اہلکار کی بھی موت ہوئی ۔ بجھن پور ہ روڈ پر پٹرول پمپ ، اسکوٹی اور دو گاڑیوں کو بھی آر ایس ایس کے دہشت گردوں نے آگ لگادیاگیاہے ۔

SHARE