مصطفی آباد میں حالات کشیدہ ۔ بھگوادہشت گردوں کی فائرنگ میں پچاس سے زیاد ہ مردو خواتین زخمی

دہلی کے بھجن پور ہ ، چاند باغ ، کردم پوری اور موج پور سمیت کئی علاقوں کو بجرنگ دل اور سنگھ کے غنڈوں نے گھیر رکھاہے اور کسی کو بھی باہر سے نہیں آنے جانے دیا جارہاہے

مصطفی آباد (ایم این این )
بھجن پورہ ۔کردم پوری اور موج پور کے ساتھ اب مصطی آباد پر بھی بھگوا دہشت گردوں نے حملہ کردیاہے جہاں پچاس سے زیادہ لوگ فائرنگ اور پتھراﺅ میں زخمی ہوگئے ہیں ۔ شام چار بجے تک یہاں کے حالات خراب تھے لیکن اس کے بعدکردم پوری ،چاند باغ اور موج پور کے ساتھ یہاں بھی آر ایس ایس اور بجرنگ دل کے دہشت گردوں نے حملہ کردیا ۔ ملت ٹائمز کی نمائندہ شبنم کلیم جائے حادثہ پر موجود تھی ۔ انہوں نے بتایاکہ تقریبا چار بجے باہر سے بڑی تعداد میں شرپسند عناصر نے آکر حملہ کردیا ۔ پتھر اور لاٹھی کے ساتھ فائرنگ بھی کی ۔ شرپسند عناصر نے مسلم گھروں پر پتھراﺅ کیا ۔ مسلمانوں پر لاٹھی سے حملہ کیا اور فائرنگ بھی کی جس میں تقریبا 50 سے زیادہ بڑی تعداد میں زخمی ہیں اور پورے علاقے میں افراتفری ہے ۔ چاند باغ میں بھی بڑی تعداد میں عوام زخمی ہیں اور چاروں طرف کے راستے کو بلاک کردیاگیا ہے جس کی وجہ سے ہسپتال بھی جانا ناممکن ہوچکاہے ۔زخمیوں میں بڑی تعداد خواتین کی بھی ہے ۔
دہلی کے بھجن پور ہ ، چاند باغ ، کردم پوری اور موج پور سمیت کئی علاقوں کو بجرنگ دل اور سنگھ کے غنڈوں نے گھیر رکھاہے اور کسی کو بھی باہر سے نہیں آنے جانے دیا جارہاہے ۔ میڈیا کو بھی جانے سے روکا جارہاہے ۔ بیچے میں تنہا مسلمان پھنسے ہوئے ہیں ۔

SHARE