دلی میں دہشت گردی ابھی بھی جاری ۔ مصطفی آباد سمیت کئی علاقوں میں دکانیں جلائی جارہی ہے

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
دہلی کے مسلم علاقوں میں حملہ ابھی تک جاری ہے ۔ تازہ خبر یہ ہے کہ مصطفی آباد میں مسلم محلوں کی دکانیں جلائی جارہی ہے ۔ دوپہر ایک بجے کراول نگر میں مسجدکو آگ لگادی گئی تھی ۔کبیر نگر ، کردم پوری اور چاند باغ میں بھی غنڈ ہ گردی ابھی تک نہیں رک سکی ہے ۔ زخمیوں کو علاج کیلئے باہر لیجانا مشکل ہورہاہے ۔ گونڈ ہ چوک میں برکت علی نام کے شخص کو گولی لگ گئی ہے جسے ہسپتال لیجانا ناممکن ہوچکاہے ۔مقامی ڈاکٹر گولی نہیں نکال پارہے ہیں ۔ انہیں کہاجارہاہے ہسپتال لیکر جائیے ۔لیکن وہاں تک ایمبو لینس کو پہونچنے نہیں دیا جارہاہے ۔ فون کرکے کئی ایمبولینس کو بلوایاگیا لیکن دنگائیوں نے راستہ پر ہی روک دیا ہے ۔
30 گھنٹہ تک گزر جانے کے باوجود فساد اور آگ زنی مسلسل جاری ہے ۔ اب تک 7 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ ان گنت لوگ زخمی ہیں ۔

SHARE