نئی دہلی (ملت ٹائمز)
بھجن پور ہ علاقے میں واقع شیو وہار میں بھی حالات خراب ہوگئے ہیں ۔ تازہ اطلاعات کے مطابق مسلم گھروں پر پتھر اﺅ اور فائرنگ کی جارہی ہے ۔ بجلی بھی کاٹ دی گئی ہے ۔ شیوہار کے رہنے والے ملت ٹائمز کو بتارہے ہیں کہ یہاں فیز 7 میں آج دن کے دو بجے سے دنگائیوں اور دہشت گردوں نے حملہ کردیا اور مسلم گھروں کو نشانہ بنالیا۔ دہشت گرد اور شر پسند عناصر مسلم گھروں پر لگاتار فائرنگ کررہے ہیں ۔ پتھراﺅ کررہے ہیں ۔ ایک مسجد کو بھی یہاں نقصان پہونچاگیاہے او رابھی بجلی بھی وہاں کاٹ دی گئی ہے ۔ ڈی سی پی کو لوگ فون کررہے ہیں لیکن کوئی جواب نہیں مل رہاہے ۔ پولس بھی یہاں موجود نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ کل صبح سے دلی کے مصطفی باد ، چاند باغ ۔ کردم پوری ۔ موج پوری ۔ بابر پور ۔ کبیر نگر ۔ گونڈہ چوک ۔ نورالہی اور بھجن پور ہ کے علاقے میں مسلم محلوں پر حملہ جاری ہے اور مسلمانوں کی دکانوں اور مکانوں کو جلایاجارہاہے ۔ ابھی تک سات بے گناہوں کی موت ہوچکی ہے اور مسلمانوں پر حملہ مسلسل جاری ہے ۔