مظاہرین نے مودی پر بھارت کو تباہ کرنے کا الزام لگایا ۔ مظاہرین کے ہاتھوں ہیٹلر کی تصویر والے بینر تھے۔ جس میں انہوں نے یہ بتانے کی کوشش کی کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی دوسرے ہٹلر ہیں
اٹلانٹا ، امریکہ (ملت ٹائمز)
دلی فساد اورہنسا کے خلاف امریکہ میں بھی احتجاج اور مودی سرکار کے خلاف پروٹیسٹ شروع ہوگیاہے ۔جمعہ کو سبھی دھرم کے لوگوں نے احتجاج کیاہے ۔ امریکی شہر اٹلانٹا میں ہندوستانی کنسلٹینٹ کے سامنے بھارت کے ہندو۔ مسلمان سکھ عیسائی جمع ہوئے اور انہوں نے دلی فساد کی شدید مذمت کی ۔ بھارت کی مودی سرکار کے خلاف نعرہ لگایا ۔ قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین نے مودی پر بھارت کو تباہ کرنے کا الزام لگایا ۔ مظاہرین کے ہاتھوں ہیٹلر کی تصویر والے بینر تھے۔ جس میں انہوں نے یہ بتانے کی کوشش کی کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی دوسرے ہٹلر ہیں۔ کچھ بینرمیں لکھاتھا کیا ہٹلر ابھی بھی زندہ ہے ۔ قتل عام بندو کرو ۔ ہنشا اور تشدد بند کرو ۔ ہم سی اے اے کو ریجیکٹ کرتے ہیں مظاہرین انقلاب زندہ باد کا نعرہ بھی لگارہے تھے ۔
ہم آپ کو بتادیں دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ مصطفی آباد ۔ چاند باغ ۔جعفرآباد ۔ کردم پوری ۔ گوکل پوری ۔ شیو وہار ۔ بھجن پورہ ۔ کراول نگر میں 24/25 کو فرقہ وارانہ فساد ہوگیا جس میں اکثریتی طبقہ کے لوگوں نے مسلمانوں پر حملہ کردیا۔مسلمانوں کی دکانوں اور مکانوں کو لوٹ لیا جلادیا ۔ 5 مسجدوں کو بھی فرقہ پرستوں نے جلادیا اور توڑ دیا اور توڑ پھوڑ کیا ۔ کئی بڑی مارکیٹ جلادی گئی ہے ۔ اس فساد میں اب تک 42 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ دوسو سے زیادہ شدید زخمی ہیں۔