سکریٹری منتخب، قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں ضلعی کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی
پٹنہ: (پریس ریلیز) ملک کی معروف ملی تنظیم آل انڈیا ملی کونسل بہارکی ضلعی کمیٹیوں کی تشکیل نو کا عمل جاری ہے۔ ریاست بہار کے مختلف اضلاع کی کمیٹیاں تشکیل دینے کے بعد آج ضلع بھوجپور کی نئی کمیٹی کی تشکیل کے لئے ملی محلہ آرہ میں ایک انتخابی نشست منعقد ہوئی جس کی صدارت آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کی۔ اس موقع پرنشست کی نظامت ملی کونسل بہارکے جنرل سکریٹری مفتی محمد نافع عارفی نے کی۔ نشست سے خطاب کرتے ہوئے مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کہاکہ ملک اس وقت بڑے نازک دورسے گذر رہا ہے، شہریت ترمیمی قانون، این آرسی اور این پی آر کے نام پر حکومت ملک کو تقسیم کرنے کا کام کررہی ہے۔ایسے وقت میں ہمارا متحد رہنا اور بیدار رہ کر حکومت کی اس سازش کو ناکام بنانا بہت ضروری ہے۔ آل انڈیاملی کونسل نے ہمیشہ آئین ہندکی روشنی میں ملک و ملت کی صحیح رہنمائی کی ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی کرتا رہے گا۔تنظیم کومضبوط کرنے کے لئے علاقائی کمیٹیاں تشکیل دینا بہت ضروری ہے۔ اس وقت پورے ملک میں ملی کونسل کی تشکیل نو کا عمل جاری ہے اوراسی کڑی کومضبوط کرنے کے لئے ہم نے بہار میں ضلعی کمیٹیوں کی تشکیل کاسلسلہ شروع کیاہے۔اب تک الحمدللہ بہار کے اکثر اضلاع میں کمیٹیاں تشکیل پاچکی ہیں۔ اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے آج ہم بھوجپور ضلع کی کمیٹی کی تشکیل کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس انتخابی میٹنگ میں اتفاق رائے سے اشعر رشدان صدر اور شاہد کریم جنرل سکریٹری منتخب ہوئے۔ جب کہ امیرالہدیٰ نائب صدر، کفیل انور سکریٹری، اسفرالدین خازن، منصور عالم اسسٹنٹ جنرل سکریٹری کے عہدے کے لئے منتخب ہوئے۔ اس کے علاوہ محمد طیب، صفدرحسین، ذاکر حسین، محمد نوشاد، شاکر خلیق، محمدشمشاد، محمد اشفاق، سمیر اختر رکن منتخب ہوئے۔ میٹنگ میں شرکت کرنے والوں میں محمدراغب، دانش انور، منیراحمد، امیرامام اور محمد کمال الدین قابل ذکرہیں۔