اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 10ہزار779 افراد ہلاک

10

روم: (ژنہوا) عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10ہزار779 ہو گئی ہے جبکہ 97ہزار689 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

اٹلی کے سویلین سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 756 افراد کی موت ہوئی ہے۔
تاہم ہفتہ کے مقابلہ میں اتوار کو کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں کچھ کمی آئی ہے۔