اقوام متحدہ میں کووڈ-19 کے خلاف باہمی تعاون کا بل منظور  متاثرہ ممالک کو فوری مالی امداد فراہم کرنے پر زور 

قرار داد میں غریب اور عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کو مالی امداد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا

اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی نے کووڈ۔19 عبا کے خلاف عالمی تعاون اور بین الااقوامی تعاون کو فروغ دینے کی اپیل کرنے والی  ایک قرار داد کو متفقہ طور پر قبول کر لیا ہے۔

ناروے ، سویٹرزلینڈ، سنگاپور، انڈونیشیا، لینچسٹائن  اور گھانا   کی جانب سے تیار کردہ اور 193 رکنی اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی میں   مذکورہ بل  باہمی اتفاق کے ساتھ  قبول  کر لیا گیا۔ یہ قرار داد کورونا وائرس وبا کے حوالے سے اقوام متحدہ  کے پہلے فیصلے کی خصوصیت کی حامل ہے۔

جنرل کمیٹی نے  پہلی بار ایک نئے اصول کے تحت رائے دہی میں حصہ لیا ہے۔ بل کو پیش کیے جانے کے بعد تمام تر ممالک کو امریکہ کے مقامی وقت شام 6 بجے تک اس پر اعتراض کرنے کا  حق دیا گیا، اس مدت تک کسی رکن نے بھی اپنا اعتراض پیش نہ کیا جس بنا پر اسے متفقہ طور پر  منظوری کی حیثیت دے دی گئی۔

قرار داد میں غریب اور عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کو مالی امداد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں  کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں  ہر طرح کی  تفریق بازی، نسل پرستی اور غیر ملکی دشمنی  سے اجتناب برتنے اور انسانی حقوق کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا  ہے۔

دوسری جانب روس کی جانب سے  اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی میں پیش کردہ کوونا وائرس کے باعث در پیش مشکلا ت  کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تجارتی جنگوں کا خاتمہ  کیے جانے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری لیے بغیر یکطرفہ طور پر پابندیاں عائد کیے جانے کے فیصلے نہ کرنے کی  اپیل کرنے والے  مسودہ کو قبول نہیں کیا گیا۔