واشنگٹن: امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پیر کو بڑھ کر 9000 سے تجاوز کر گئی ۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9562 تک پہنچ گئی ہے ۔ کورونا وائرس سے امریکہ کی نیویارک ریاست سب سے زیادہ متاثر ہے ۔ نیو یارک شہر میں اب تک مجموعی 2250 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے اب تک 331000 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ۔ امریکہ اٹلی اور سپین کے بعد تیسرا ایسا ملک ہیں جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ اٹلی میں اب تک 15880 اور سپین میں 12400 افراد ہ کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں ۔
(یو این آئی)






