امریکہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 26 ہزار سے زیادہ

برطانیہ میں اموات کی تعداد 12 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ وہاں متاثرین کی تعداد 93 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 6 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور وہاں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد20 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

امریکہ کے بعداٹلی دنیا کا وہ ملک ہےجہاں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور وہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار سے زیادہ ہے۔

اسپین میں کورونا متاثرین کی تعداد ابھی بھی یوروپ میں سب سے زیادہ ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 74 ہزار سے زیادہ ہے اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار سے زیادہ ہے۔جرمنی میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے زیادہ ہے اور مرنے والوں کی تعداد 3400سے زیادہ ہے ۔

فرانس میں اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعدادساڑے 15 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اور برطانیہ میں اموات کی تعداد 12 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ وہاں متاثرین کی تعداد 93 ہزار سے زیادہ ہے۔

پاکستان میں متاثرین کی تعداد 5837 سے اوپر ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 96 ہے جبکہ سعودی عرب میں متاثرین کی تعداد 5369 ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد73 ہے۔