بہار سرکار کا دو طرح کا راشن کارڈ فارم کوئی شازش تو نہیں؟ پاپولر فرنٹ نے کی عوام سے فارم بھرنے میں احتیاط کی اپیل

پٹنہ: (پریس ریلیز) بہار سرکار نے لاک ڈاؤن میں بھوک مری جیسے حالات سے نمٹنے کیلئے غریبوں کیلئے راشن مہم شروع کیا ہے اور جن حقدار فیملیوں کے پاس اب تک راشن کارڈ نہیں بن سکا ان کیلئے بھی فارم نکالا ہے تاکہ انہیں بھی امداد کی فراہمی یقینی کیا جاسکے یہ یقیناً قابل ستائش عمل ہے ان باتوں کا اظہار پاپولر فرنٹ بہار کے جنرل سکریٹری محمد ثناء اللہ نے کیا لیکن ساتھ ہی انہوں نے سرکار کی طرف سے دو طرح کا فارم جاری کرنے پر تشویش کا اظہار کیا انہوں نے کہاکہ گاؤں گاؤں میں مایگرینٹس پریوار سے متعلق فارم پہونچ گیا ہے جس سے عوام میں تشویش کا ماحول پایا جا رہا ہے وہیں کچھ لوگوں کےغلطی سے اس بھارم کے بھر دینے کی بھی خبر آرہی ہے. عوام کا ایک طبقہ اسے کسی شازش کا حصہ مان رہا ہے لہذا بہار سرکار کو فوراً اس بے ضرورت اور مشکوک فارم کو واپس لینا چاہیے اور صرف ایک فارم ان فیملیز کیلئے جاری کرنا چاہیے جنکا اب تک راشن کارڈ نہیں بن سکا ہے۔

ثناء اللہ نے عوام سے بھی درخواست کیاکہ مکمل احتیاط کے ساتھ فارم بھرے کیونکہ موجودہ دھوکے باز حکومت کی طرف کچھ بھی شازش ممکن ہے ساتھ ہی اپنے جاننے والوں میں زیادہ سے زیادہ اس سے متعلق بیداری پیدا کرنے کی کوشش کریں۔