امریکا میں لاک ڈاؤن مخالف احتجاج، ٹرمپ کی حمایت

صدر ٹرمپ نے تین امریکی ریاستوں کو خاص طور پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وہاں لاک ڈاؤن سے متعلق اقدامات کو ’’بہت سخت‘‘ قرار دیا۔

ان تین ریاستوں میں مینیسوٹا، مشیگن اور ورجنیا شامل ہیں۔ تینوں میں ڈیموکریٹک پارٹی کے گورنروں کی حکومت ہے۔

جمعے کو اپنی ٹوئٹس میں صدر ٹرمپ نے ان ریاستوں کا نام لے کر انہیں ریاستی حکومتوں کے مبینہ کڑے اقدامات سے ”آزاد‘‘ کرنے کا نعرہ لگایا۔

حالیہ دنوں میں یوٹاہ اور اوہائیو جیسی ریاستوں میں بھی لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج ہوا ہے لیکن صدر ٹرمپ نے ان کا ذکر نہیں کیا۔ ان ریاستوں میں ریپبلکن پارٹی کے گورنر حکومت میں ہیں۔

جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکا میں کورونا کے لگ بھگ سات لاکھ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ چھتیس ہزار سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہیں۔