امریکہ: گزشتہ 24 گھنٹے میں 1258 ہلاکتیں، اموات کی مجموعی تعداد 51 ہزار کے پار

کورونا انفیکشن کی وجہ سے سب سے زیادہ مصیبت میں امریکہ ہے۔ وہاں اب تک مجموعی طور پر 51017 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور لاکھوں افراد اب بھی اس مرض میں مبتلا ہیں۔ ایک دن میں سب سے زیادہ اموات کا ریکارڈ بھی امریکہ کے ہی نام ہے اور کئی دن وہاں 2 ہزار سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ کافی دنوں کے بعد گزشتہ 24 گھنٹے میں امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد کچھ کم ہوئی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے ذریعہ پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کے روز امریکہ میں 1258 ہلاکتیں ہوئیں۔ یہ اموات گزشتہ تین ہفتوں میں سب سے کم بتائی جا رہی ہے۔