خدمت خلق انسانی اخلاقیات کا اعلی جوہر رمضان المبارک کے موقع پر خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کی طرف سے افطار کٹ کی تقسیم

نئی دہلی: (پریس ریلیز) مہلک وبا کورونا وائرس نے پوری دنیا کے نظام زندگی کو منجمد کردیا ہے۔ ہندوستان میں بھی لاک ڈاون کے سبب لوگوں کے روزگار ختم ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے ملک وبیرون ملک کام کرنے والے عوام پریشان ہیں، بہت سے غریب و مزدور جن کا گھر یومیہ مزدوری سے چلتا تھا ان کے مسائل بڑ ھ گئے ہیں. ایسے بہت سے گھروں میں محصور ی کے باعث فاقہ کی نوبت ہے. ایسے لوگوں کا خیال رکھنا ہم سب کی ڈمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار رفاہی تنظیم خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کے نائب صدر مولانا رضوان الحق قاسمی نے کیا۔ رمضان المبارک کے دوران ہر سال کی طرح امسال بھی جوگا بائی بٹلہ ہاؤس جامعہ نگر کے ضرورت مند روزہ داروں میں افطار کٹ کی تقسیم پر انہوں نے پریس بیان میں کہا کہ خدمت خلق بہتر ین عبادت ہے، مخلوق خدا کی خدمت انسانی اخلاق کا اعلی جوہر ہے، جو انسان بندگان خدا کی خدمت کرتا ہے اللہ رب العزت کے نزدیک اس کا مقام ومرتبہ بلند ہو جاتا ہے۔ شیخ سعدی رحمہ اللہ علیہ کا قول ہے :
ہر کہ خدمت کرد او مخدوم شد
ہر کہ خود رادید او محروم شد
مولانا قاسمی نے کہا کہ خدمت خلق کی مہم قابل سے ہے. موجود حالات میں لاک ڈاون کی وجہ سے عوام الناس مختلف پریشانیوں میں مبتلا ہیں، ان حالات میں غریب اور نادار افراد تک کھا نے پینے کی اشیا پہنچا نا بڑے اجر وثواب کا کام ہے. انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں ہر نیکی ستر گنا اجر ملتا ہے. اس لئے صاحب ثروت افراد آگے آکر پریشان حال لوگوں کی دل کھول کر مدد کریں۔
واضح رہے کہ خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کی جانب سے ہر سال رمضان المبارک کے موقع پر افطارکٹ. اور عید الفطر کے موقع پر عید گفٹ بہار اور دہلی میں تقسیم کیا جاتا ہے، جن میں کھجور. چنا. بیسن. تیل. شربت کپڑے اور سوئی شامل ہوتے ہیں۔