امریکی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خفیہ ایجنسیوں نے جنوری اور فروری میں ہی کورونا وائرس کے خطرے سے آگاہ کر دیا تھا۔
– کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کی کُل تعداد: 3,060,152
– کووڈ انیس کے سبب اموات کی تعداد: 212,056
– کووڈ انیس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد: 905,662
– سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا میں انفیکشنز کی تعداد: 988,469
– امریکا میں کووڈ انیس کے سبب اموات کی تعداد: 56,253
امریکی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خفیہ ایجنسیوں نے جنوری اور فروری میں ہی کورونا وائرس کے خطرے سے آگاہ کر دیا تھا۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اس وائرس کے امریکا میں منظر عام پر آنے سے کئی ہفتے پہلے اور متعدد مرتبہ صدر کو اس کے پھیلاؤ کے طریقہ کار کے حوالے سے بریفنگز دی گئی تھیں۔ ان اطلاعات کے برعکس صدر ٹرمپ نے تیرہ مارچ کو ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا اور اس وقت اسٹاک مارکیٹ گرنے کے ساتھ ساتھ نیویارک میں متاثرہ افراد کی تعداد بہت زیادہ ہو چکی تھی۔