امکان ہے کہ 5 مئی کو کابینہ میں توسیع کر دی جائے گی۔شیوراج سنگھ چوہان نے 23 مارچ کو وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا تھا، تقریباً 28 دن بعد 21 اپریل کو کابینہ کی تشکیل کی گئی
بھوپال ، یکم مئی ( آئی این ایس انڈیا )
مدھیہ پردیش میں شیوراج کابینہ کی توسیع کو لے کر قیاس آرائی تیز ہو گئی ہیں۔ دوسری توسیع میں 22 وزراءکو حلف دلائی جا سکتی ہے۔ اس دوران جمعہ کو وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے گورنر ہاو¿س جاکر گورنر لال جی ٹنڈن سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان کابینہ کی توسیع کو لے کر بات چیت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلی نے گورنر کو ریاست میں کرونا وائرس کو لے کر حکومت کی کوششوں کے بارے میں بھی اطلاعات فراہم کی۔ امکان ہے کہ 5 مئی کو کابینہ میں توسیع کر دی جائے گی۔شیوراج سنگھ چوہان نے 23 مارچ کو وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا تھا، تقریباً 28 دن بعد 21 اپریل کو کابینہ کی تشکیل کی گئی۔ اس میں دو وزیر سندھیا خیمہ کے اور تین بی جے پی ممبران اسمبلی کو وزیر بنایا گیا۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ نے کہا تھا کہ ہمارا کابینہ مختصر افراد پر مشتمل ہے، لیکن ہم نے ہر طبقے کو نمائندگی دینے کی کوشش کی ہے۔کابینہ میں سندھیا حامیوں کے ساتھ بی جے پی کے بڑے لیڈروں کو بھی جگہ مل سکتی ہے۔ اسے لے کر وزیر اعلیٰ کی پارٹی سطح پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ وزیر کے عہدے کے لئے ناموں پر آخری فیصلہ ہونے کے بعد فہرست دہلی بھیجی جائے گا، وہاں جس ناموں پر ’مہر تصدیق ‘ لگائی جائے گی ، اسے کابینہ میں شامل کرلیا جائے گا۔