موتیہاری: (فضل المبین) چمپارن کی عظیم شخصیت، جمعیت علماء مشرقی چمپارن کے صدر جامعہ زکریا ڈھاکہ کے بانی و مہتمم، متعدد کتابوں کے مصنف کل 7بجے شب حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے دہلی کے اپو لو اسپتال میں اپنے رب حقیقی سے جاملے۔
مرحوم انتہائی مخلص خلیق اور منسار انسان تھے تقریباً بیس سال تک جامعہ حمیدیہ پانولی گجرات میں شیخ الحدیث رہے ادھر چند سالوں سے اپنے قائم کردہ ادارہ جامعہ زکریا کی نظامت کررہے تھے ملی جانکاری کے مطابق کل اچانک سینہ میں درد اور بی پی کی رفتار میں بے تہاشا اضافہ ہوگیا جلدی سے اپولو میں ایڈمٹ کرایا گیا … لیکن مرض بڑھتا گیا جون جون دوا کی موصوف رو بصحت نہ ہو سکے اور بعد نماز مغرب داعی اجل کو لبیک کہا ۔
مولانا کی رحلت سے پورا علاقہ سوگوار ہے ملی. سماجی اور سیاسی حلقہ میں غم کا ماحول ہے ہر طرف سے لوگ بذریعہ فون اہل خانہ سے اظہار تعزیت کر رہے ہیں مرحوم کے پسماندگان میں دو لڑکے اور اہلیہ ہیں۔
واضح ہو کہ مرحوم کے صاحبزادے مولانا محمد احمد قاسمی روزنامہ انقلاب کے مشرقی چمپارن کے نمائندہ ہیں ۔
راقم الحروف مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتا ہے اور آپ تمام قارئین سے مرحوم کے حق میں دعاء کی درخواست کرتا ہے ۔