افطاری کا سامان لینے کیلئے گھر سے باہر نکلنے والی لڑکی کو کار سوار بدمعاشوں نے گولی مار کر قتل کر دیا گیا

برطانیہ کے شہر لنکا شائر میں 19 سالہ لڑکی پر نامعلوم کار سوار شخص نے فائرنگ کی، شدید زخمی حالت میں لڑکی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم تب تک وہ جان کی بازی ہار چکی تھی

لندن: (ملت ٹائمز) افطاری کا سامان لینے کیلئے گھر سے باہر نکلنے والی لڑکی کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا، برطانیہ کے شہر لنکا شائر میں 19 سالہ لڑکی پر نامعلوم کار سوار شخص نے فائرنگ کی، لڑکی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم تب تک وہ جان کی بازی ہار چکی تھی۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں مبینہ طور پر مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز واقعہ پیش آیا اور ایک معصوم لڑکی کو قتل کر دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے علاقے لنکا شائر میں 19 سالہ مسلمان لڑکی کا قتل کیا گیا ہے۔ مسلمان لڑکی کو نامعلوم کار سوار شخص نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ قتل ہونے والی لڑکی گھر سے افطاری کا سامان لینے کے لیے باہر نکلی تھی، جب ایک نامعلوم کار سوار نے اس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں لڑکی شدید زخمی ہوئی جس کے بعد اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم تب تک اس کی موت واقع ہو چکی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جلد قاتل گرفتار کر لیا جائے گا۔ کوشش کی جا رہی ہے کہ جلد سے جلد تمام شواہد اکٹھے کیے جائیں اور پھر قاتل کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ پولیس نے لڑکی کے اہل خانہ کو یقین دلایا ہے کہ قاتل کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ یہاں یہ واضح رہے کہ حالیہ کچھ برسوں کے دوران برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ برطانیہ کے شدت پسند عناصر کی جانب سے تواتر سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جانے لگا ہے۔