امریکہ میں سال کے اخیر تک کورونا سے اموات کی تعداد 12 لاکھ تک ہو سکتی ہے: رپورٹ

کووڈ ۔19 وائرس کے پھیلاؤ کے اثرات اور اس کی مہلک شرح کے حوالے سے نتائج کا  پریس کے سامنے اعلان

واشنگٹن: ایک اندازے کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد سال  کے اختتام تک موجودہ تعداد سے تین گنا تک ہو سکتی ہے۔
واشنگٹن یونیورسٹی کی فکلیٹی آف فارمیسی  کے پولیٹیکل اینڈ اکانومی انسٹیٹیوٹ کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے مطابق موجودہ سماجی فاصلوں پر عمل درآمد چاہے کئی مہینوں تک جاری رہے تو بھی رواں سال کے  آخیر تک کورونا سے اموات کی تعداد تین گنا تک ہو جائیگی۔
ہیلتھ اکانومسٹ انیر بان باسو نے کووڈ ۔19 وائرس کے پھیلاؤ کے اثرات اور اس کی مہلک شرح کے حوالے سے نتائج کا  پریس کے سامنے اعلان کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ شرح اموات درست ہے تو پھر   سال کے آخیر تک ساڑھے تین لاکھ سے 12 لاکھ تک امریکی شہریوں کے  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے کا معنی رکھتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ بعض سنجیدہ اقدامات کے ساتھ  اس تعداد کو کنٹرول میں لینا ممکن بن سکتا ہے۔