گزشتہ دس دنوں میں دوسری مرتبہ ”مٹیابرج یوتھ“ نے امفان سے متاثرہ علاقے میں راحتی اشیاء کی تقسیم کی

کلکتہ: (پریس ریلیز) گزشتہ دس دنوں میں دوسری مرتبہ کلکتہ شہر کے مسلم علاقہ مٹیابرج کے طلبا وطالبات کی تنظیم ”مٹیابرج یوتھ“ نے امفان طوفان سے متاثرہ علاقوں میں بڑ ے پیمانے امدادی اشیاء تقسیم کی ہے۔تاہم اس مرتبہ جنوبی 24پرگنہ کے ساگرجزیرہ میں امدادی اشیا تقسیم کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ جنوبی 24پرگنہ میں اب بھی کئی ایسے علاقے ہیں جن کا زینی رابطہ منقطع ہے۔حکومت کے تمام تر دعویٰ کے باوجود ابھی ہزاروں افراد راحتی امداد سے محروم ہیں اور ان کے پاس زندگی گزارنے کیلئے ضروری اشیاء نہیں ہے۔مگر یہ بات خوش آئند ہے کہ بڑے پیمانے سماجی اور فلاحی تنظیمیں امدادی مہم چلارہی ہیں اس کی وجہ سے لاکھوں افراد کو زندگی گزارنے کیلئے سامان مل جارہے ہیں۔
مٹیابرج کے نوجوانوں کی تنظیم ”مٹیابرج یوتھ“سے وابستہ ممبروں نے مثال قائم کرتے ہوئے گزشتہ دس دنوں میں دوسری مرتبہ جنوبی 24 پرگنہ کے امفان طوفان متاثرہ علاقوں میں راحتی کیمپ لگاکرہزاروں افراد کے درمیان کھانے کی اشیاء کمبل، چادر، کپڑے اور دیگر ضروری اشیاء کی تقسیم کے ساتھ میڈیکل کیمپ لگاکر لوگوں میں دوائیاں تقسیم کیں۔مٹیابرج کے نوجوانوں کے اس کارنامے کی ہرطرف سراہنا ہورہی ہے کہ کالج اور یونیورسٹی کے طلبا و طالبات لاک ڈاؤن کے اس مدت میں انسانیت کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔
ان طلبا کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے درمیان تعلیمی سرگرمیاں محدود ہوگئی ہیں،کلاسیس نہیں ہورہی ہیں۔تو ہم لوگ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ عوامی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ ٹیم کے ممبران نے کہا کہ اس مرتبہ جنوبی 24پرگنہ کے ساگر جزیرہ میں امدادی اشیاء تقسیم کیا گیا ہے۔ایک ہزار افراد کے درمیان خوراک پیکٹ، کپڑے، خواتین کیلئے سینٹری پیڈاور دیگر ضروری اشیا ہیں۔ٹیم کے ممبران میں توصیف خان،ایس کے محی الدین،مدثر نزار،سیف علی،غلام مصطفی،صفدر علی،محمد اسرائیل،سید علی رضوی،محفل احمد،دانش شہاب خان،محمد جنید،علی آصف،ایم ڈی شاداب، محمد عادل،نورالابصار،شاہینہ نسیم،نور مہیش’صبا خان آفرین انصاری،تحرین ناز،کائنات توحید،امرین فاطمہ، قلب رضا،گلشن بانو،فردوس،شکیب،ذیشان،ہلال عباس،عمر فاروق،فاطمہ فارین انصاری اورپامی انصرشامل تھے۔
خیال رہے کہ 20مئی کو آئے امفان طوفان کی وجہ سے ایک درجن سے زاید اضلاع میں مکانات اور گھر تباہ ہوگئے ہیں، تاہم جنوبی 24پرگنہ اور شمالی 24پرگنہ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچی ہے۔10لاکھ سے زاید مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ہزاروں ایکٹر فصلیں تباہ ہوگئی ہیں اور اب بھی کئی علاقوں کو زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ندی کے باندھ ٹوٹ چکے ہیں۔
”مٹیابرج یوتھ فارم“کی میڈیا کوآرڈری نیٹر آفرین انصاری نے بتایا کہ ہماری ٹیم لاک ڈاؤن کے درمیا ن بھی ضرورت مندوں کے درمیان راحتی و امدادی اشیاء تقسیم کیا تھا۔امفان طوفان کے بعد ہم لوگوں کا رخ طوفان سے متاثرہ علاقوں کی طرف ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگ ہماری مدد اور حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ہم نے امداد کیلئے اکاؤنٹ نمبر بھی جاری کیا ہے۔جس کی ہمارے ”مٹیا برج یوتھ“ کے فیس بک پیج پر موجود ہیں۔