بھگوان رام کی جائے پیدائش نیپال ہے، اصلی اجودھیا بھی نیپال میں ہی ہے: وزیر اعظم کے پی شرما

کھٹمنڈو (نیپال): وزیر اعظم نیپال کے پی شرما اولی نے دعوی کیا کہ اصل ایودھیا ہندوستان میں نہیں ہے بلکہ نیپال میں ہے اور لارڈ رام کی جائے پیدائش جنوبی نیپال کے تھوری علاقہ ہے۔ لارڈ رام ہندوستانی نہیں بلکہ نیپالی تھے۔ کھٹمنڈو میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ایک نیپالی شاعر بھنوبھکتا کے یوم پیدائش کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ حقیقی ایودھیا نیپال کے تھوری علاقہ میں ہے لیکن ہندوستان نے دعوی کیا کہ لارڈ رام کی جائے پیدائش ہندوستان ہے۔ بیرگنج کے قریب واقع مقام تھوری اصل ایودھیا ہے جہاں لارڈ رام پیدا ہوئے تھے۔ نیپالی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہندوستان میں ایودھیا کے بارے میں ایک زبردست تنازعہ پایا جاتا ہے لیکن ہمارے ایودھیا میں کوئی تنازعہ نہیں ہے۔