دربھنگہ: (پریس ریلیز) شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا دربھنگہ کے ضلع صدر محمد زاہد کی قیادت میں ڈی.ایم.سی.ایچ کے عہدہ داروں کو میمورنڈم سونپا گیا جسمیں کہا گیا کہ ڈی. ایم. سی. ایچ نارتھ بہار کا سب سے بڑا ہسپتال ہے اسکا تاریخ بہت خوش آئند رہا ہے ہسپتال نے عالمی سطح پر مشہور ڈاکٹر ملک کو دیا ہے لیکن حالیہ دنوں میں خراب حالات، گندگی، مینجمنٹ آوارہ جانوروں کی کثرت و ڈاکٹروں کے ذریعہ مریضوں سے نازیبا برتاؤ و مار پیٹ نے ہسپتال کی شبیہ کو خراب کردیا ہے، یہاں کے طلباء کو غنڈہ گردی کے مواقع دیے جا رہے ہیں جس سے کئی بار لوگوں کی جانیں بھی لے لی جاتی ہے گزشتہ دنوں میں معروف لیڈر جمال اطہر عرف رومی، پروفیسر اومیش، گیتا دیوی کے واقعات و آئی. سی. یو میں ایک بچہ کو چوہا کاٹنے کی وجہ سے موت ہسپتال انتظامیہ کی ناکامی کی گواہ ہے لہذا پارٹی نے مانگ کیا کہ مینجمنٹ و صاف صفائی کے مسائل کرے جائیں آوارہ جانوروں کو روکا جائے مریضوں کے فیملی کے ساتھ برتاؤ کو بہتر سے بہتر بنایا جائے اور ہر طرح کے مار پیٹ پر لگام لگایا جائے انہوں نے انتظامیہ سے مانگ کیاکہ مرنے والوں کی فیملی کو پچیس-پچیس لاکھ معاوضہ دیا جائے پارٹی نے اعلان کیاکہ ہسپتال کےانتظام میں سدھار کیلئے پارٹی جدوجہد کرتی رہے گی موقع پر ضلع صدر محمد زاہد ، ضلع جنرل سیکرٹری اشتیاق اشرف، ایڈووکیٹ ادیب الدین، معظم مختار موجود تھے۔