نیوہورائزن پبلک اسکول نے ڈیجیٹل یوم آزادی مناکر مثال قائم کی

اس وبائی مرض کے دوران آن لائن تعلیم و تدریس کو فروغ دیتے ہوئے نیوہورائزن پبلک اسکول نے جہاں ثابت کیا تھا کہ کوئی بھی وائرس ہمارے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔اسی طرح آج ڈیجیٹل یوم آزادی مناکر یہ بھی ثابت کردیا کہ دنیاکا کوئی بھی عالمگیر مرض حب الوطنی کے جذبے کو ماند نہیں کرسکتا۔یہ بات ویڈو کے صدر جناب شبیہ احمد صاحب نے نیوہورائزن پبلک اسکول کے ڈیجیٹل یوم آزادی کے پروگرام دیکھنے کے بعد کہی۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام سے ہوا۔ اس کے بعد بھارت کے بتدریج ترقی کو ایک ڈوکیومنٹری کے ذریعے دکھایا۔
محترم شبیہ احمد صاحب صدر ویڈو ،محترم نقی احمد صاحب، چئیرمین این ایچ پی ایس،محترم کمال فاروقی صاحب، مینیجر این ایچ ایس اور محترمہ سلیکھا مہرا، پرنسپل این ایچ ایس نے ڈیجیٹل نیوز لیٹر “این ایچ پی ایس مرر” کا اجراء کیا۔
اس کے بعد رقص آزادی کے ساتھ ساتھ طلبا کاپیغام،اور ترانہ آزادی بھی پیش کیا گیا۔اور اسکول میں منعقدہ ڈیجیٹل الما فیسٹا2020 کی خوبصورت جھلکیاں بھی پیش کی گئیں۔
این ایچ ایس اور این ایچ پی ایس کے اساتذہ سمیت طلبا وطالبات کے والدین بھی موجود تھے۔
پروگرام کا اختتام نیشنل انتھیم پر ہوا۔